وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے جمعہ کو صاف کر دیا کہ نوٹ بندی کے بعد 18 لاکھ
ایسے اکاونٹس کا پتہ چلا ہے جنہوں نے آمدنی کے سورس کی صحیح معلومات مہیا
نہیں کرائی ہے۔ ان کی طرف سے دی گئی معلومات ان کی فنانشیل ہسٹری سے میل
نہیں کھاتی ہے اور انہیں جلد ہی محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعے نوٹس بھیجا جائے
گا۔ جیٹلی نے واضح کر دیا ہے کہ جن بھی اکاونٹس میں موجود رقم سے متعلق
معلومات نہیں دی گئی ہے یا جن کی معلومات میل نہیں کھا رہی ہے انہیں نوٹس
بھیجا جائے گا۔
جیٹلی نے پارلیمنٹ میں سوال کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا
کہ جن لوگوں
نےکئی اکاونٹس کے ذریعے بچنے کی کوشش کی ہے انہیں بھی نہیں بخشا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ جن دھن یا دیگر سرکاری اسکیموں کے تحت کھولے گئے بینک
اکاونٹس پر بھی حکومت کی نظر ہے۔ انہوں نے 18 لاکھ اکاؤنٹ ہولڈروں کے بارے
میں کہا کہ ان لوگوں سے ابتدائی معلومات مانگی گئی تھی اور کئی لوگوں نے
معلومات دی بھی ہے۔ جنہوں نے تفصیل دستیاب نہیں کرائی ہے، ان کے بارے میں
تحقیقات کے بعد اگر یہ پایا جاتا ہے کہ ان کے اکاؤنٹس میں جمع رقم ان کی
آمدنی کے ذرائع سے میل نہیں کھاتی ہے تو انہیں قانونی نوٹس بھیجے جائیں گے۔